جموں کشمیر اپنی پارٹی کا پونچھ کے لورن بلاک سے کانگریس و نیشنل کانفرنس کا صفایا کرنے کا دعویٰ

0
0

پارٹی ضلع صدر شاہ محمد تانترے نے جموں کشمیر اپنی پارٹی کے لیے اسے بڑی کامیابی قرار دیا
ماجد چوہدری

پونچھ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی پونچھ منڈی کے بلاک لورن میں جموں کشمیر اپنی پارٹی کے ضلع صدر و سابق ایم ایل اے حویلی شاہ محمد تانترے نے بڑی کامیابی ملنے کی بات کرتے ہوئے لورن سے کانگرس و نیشنل کانفرنس کا صفایا کرنے کا دعوی ٰکیا ہے۔پریس کے نام جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ضلع پونچھ کے بلاک لورن میں جموں کشمیر اپنی پارٹی کو بہت بڑی کامیابی ملی ہے جہاں پر سینئر لیڈر و سابقہ ممبر اسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے کی قیادت میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا جہاں پر کانگرس و نیشنل کانفرنس کے درجنوں کارکنان نے اپنی پارٹیوں کو خیرباد کہہ کر جموں کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔انہوں نے بتایا کہ شامل ہونے والوں میں ریاض احمد لون ، مشتاق احمد ، محمد لطیف کھٹانہ ، نزیر حسین کھٹانہ ، جمال دین ، محمد شریف کھٹانہ ، محمد سخی ، محمد رشید کھٹانہ ، محمد شفیع کھٹانہ ، شاہ محمد ، بشیر احمد کھٹانہ ، منیر حسین گیگی و انکے چاہنے والے شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ وہ افراد ہیں جو نیشنل کانفرنس و کانگریس کے اہم ورکران تھے جنہوں نے آج نیشنل کانفرنس و کانگرس کو الوداع کرکے جموں کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ شامل ہونے والے حضرات نے کہا اس وقت اگر زمینی سطح پر کوئی جماعت نظر آرہی ہے تو وہ صرف جموں کشمیر اپنی پارٹی ہے باقی نیشنل کانفرنس و کانگرس نے ہمیشہ عوام کے ساتھ دھوکہ کیا عوام نے کہا ڈی ڈی سی الیکشن میں گپکار نے کہا تھا ہم 370 واپس لائینگے مگر ووٹ لینے کے بعد یہ جماعتیں اب عوامی جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرنے میں لگی ہوئی ہیں اور انکے رہبر عوام کو پھر بیوقوف بنانے کی تیاریوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا نیشنل کانفرنس و کانگریس نے مل کر جموں کشمیر کو تباہ و برباد کیا اور الیکشن میں ذات پات برادری کا نعرہ لگاکر اپنا سیاسی فائدہ لیتے ہیں مگر الیکشن کے بعد یہ جماعتیں صرف لوٹ گھسوٹ کرنے میں لگ جاتی ہیں۔ پارٹی میں نئے شامل افراد نے کہا کہ سید محمد الطاف بخاری سچ کی سیاست کرتے ہے اسی لیے پورے جموں کشمیر میں جموں کشمیر اپنی پارٹی دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہے یہی وجہ ھیکہ آج پونچھ لورن میں ہم نیشنل کانفرنس و کانگریس کو الوداع کرکے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ پونچھ کی قیادت شاہ محمد تانترے کے پاس ہے یہ ایک ایماندار لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے دو سالہ اقتدار میں یہ ثابت کردیا تھا کہ جو ایم ایل اے ہوتا ہے وہ عوام کا خادم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تانترے نے ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کی ہے اسی لیے ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ شامل ہوئے اور کھڑے ہیں۔اس موقع پر سابقہ ممبر اسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے کے ہمراہ ضلع صدر ایس ٹی سیل جموں کشمیر اپنی پارٹی و سرپنچ لورن چوہدری بشیر احمد کامران ، نائب صدر جموں کشمیر اپنی پارٹی پونچھ الحاج بشیر احمد خاکی ، بلاک صدر لورن اعجاز احمد تانترے، سرپنچ لورن حاجی محمد اکرم تانترے ، سرپنچ لورن سیف دین ذرگر ، منظور احمد سیٹھ ، مشتاق احمد تانترے ، حاجی عبدالجبار تانترے و دیگر سینئر لیڈران بھی موجود تھے جنکی سربراہی میں آج یہ پروگرام منعقد ہوا اور ان تمام حضرات نے شامل ہوئے ورکران کو ہار ڈال کر اپنی پارٹی میں استقبال کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا