جموں کشمیر انتظامیہ حکومت اگر عوام کو راحت نہیں پہنچا سکتی تو

0
0

پریشان کرنے کا بھی اسے کوئی حق نہیں :ضیافت علی پھامبڑا
ایم شفیع رضوی
جموں ؍؍ گجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن و پی ڈی پی کے ضلع صدر چودھری ضیافت علی پھامبڑا نے جموں کشمیر انتظامیہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ نئے فرمان جس میں یہ کہا گیا ہے کہ سرکاری اراضی کو جلد از جلد خالی کیا جائے ۔اس حکم نامے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ جموں کشمیر کی ایل جی انتظامیہ حکومت جموں کشمیر میں نئے نئے حکم نامے جاری کر کے عوام کو پریشان کرکے یرغمال بنانا چاہتی ہے ۔موجودہ مرکزی حکومت کی طرف سے جموں کشمیر کے خصوصی درجہ کو ختم کر کے یہ دعوے کیے گئے تھے کہ جموں کشمیر کی عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی تعمیر و ترقی کے انبار لگا دیے جائیں گے سب دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ۔عوام کو راحت پہنچانے کے بجائے مرکزی حکومت اور جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ حکومت دونوں مل کر عوام کو پریشان کر رہے ہیں ۔چوہدری ضیا فت علی پھامبڑا نے اپنے سخت الفاظ میں کہا کہ اگر حکومت جموں کشمیر کی عوام کو راحت نہیں دے سکتی تو پریشان کرنے کا بھی اس کا کوئی حق نہیں ہے لہٰذا اس حکم نامے کو جلد از جلد واپس لیا جائے اسی میں بھلائی ہوگی ۔حکومتوں کا قیام عوام کو راحت پہنچانے کے لئے ہوتا ہے نہ کہ پریشان کرنے کے لئے یہ کیسا سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس ہو رہا ہے کہ غریب لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال کر بے گھر کیا جا رہا ہے کہ یہی وقاص ہے مرکزی حکومت کا پھامبڑا موصوف نے کہا کہ ہمیں ایسے وقاص کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہمیں بغیر وقاص کے اپنے گھروں میں رہنے دیا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا