خطہ پیر پنچال کے ساتھ ناانصافیاں، الیکشن میں اترنے پر ہوئے مجبور:سنکدر نورانی
لازوال ڈیسک
سرنکوٹ//جموں پونچھ لوک سبھا سے آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہے سکندر نورانی کا کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد واپس خطہ پیر پنجال کے کئی مقامات اور ان کے آبائی قصبہ سرنکوٹ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیاگیا۔ اس موقعہ پر جڑاں والی گلی میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جن میں بڑی تعداد نوجوانوں کی شامل تھی، ان کے استقبال کے لئے پہلے سے ہی موجود تھے اور وہاں سے انہیں گاڑیوں کے ایک قافلہ کی صورت میں سرنکوٹ بازار سے ہوتے ہوئے ہاڑی مرہوٹ عیدگاہ تک لے جایا گیا۔ واضح رہے کہ سکندر نورانی حلقہ پنچایت ہاڑی لوہر لیفٹ کے سرپنچ بھی ہیں۔ سکندر نورانی نے استقبال کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ انہوں نے اس لئے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا کہ کیونکہ آج تک جموں پونچھ سے جو بھی منتخب ہوا ہے اس نے راجوری اور پونچھ کو یکسر نظر انداز کیا ہے۔ یہاں پر لوگ کن مشکلات ومسائل کا شکار ہیں، ان کی طرف کبھی بھی توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ جموی سیاستدانوں کی غلامی میں جینے سے بہتر ہے کہ خود میدان میں ا±تر ا جائے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ 11اپریل 2019کو چناو نشان’گیس سلنڈر‘پر مہر لگاکر انہیں کامیاب بنائیں۔انہوں نے سرکاری نوکری ترک کر کے سرپنچ کے چناوں لڑے جس میں انہیں بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔