جموں پونچھ شاہراہ کو کلائی کے مقام پر جلد ٹھیک کیا جائے،محکمہ گریف کو ہدایات جاری

0
0

کیچڑ اور گڈوں میں راہگیروں کو چلنے میں دشواریوں کا سامنا
سید نیاز شاہ
پونچھ //جموں پونچھ شاہراہ جگہ جگہ سے ٹوٹی ہے،جہاں گاڑیوں اور راہگیروں کو گڈوں او رکیچڑ میں چلنے میں کافی دشواریوں کا سامنا ہے ۔وہیں اگر اس سڑک پر کسی جگہ سے مرمت کیلئے کام لگایا بھی جاتا ہے تو محکمہ گریف اسے مکمل کرنے کی معیاد کو خوب طویل کر دیتا ہے جس سے عوامی پریشانی مزید بڑھ جاتی ہے ان مسائل کو دیکھتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد نے محکمہ گریف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی مرمت کی جائے اور خاص کر کلائی پل کے قریب سے سڑک کی حالت بہت خراب ہے اسکو جلد سے جلد ٹھیک کیا جائے ۔ اس سلسلہ میں محکمہ کی جانب سے بتایا گیا کہ یہاں کام شروع کر دیا گیا ہے اور جلد تار کول بچھا کر یہاں سے سڑک کو ٹھیک کر لیا جائے گا عوام کا کہنا ہے کہ شیر کشمیر پل کے علاوہ یہ واحد زمینی راستہ ہے جو پونچھ ضلع کو جموں کے ساتھ جوڑتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا