جموں پولیس کی ’انسداد منشیات سیل‘اسمگلروں کے خلاف ویسع پیمانے پر کریک ڈائون شروع کرے گی

0
0

ضلع جموں میں منشیات اسمگلروں اور منشیات کے عادی افراد کی ایک مکمل فہرست رکھی جائے گی: ایس ایس پی ونود کمار
یواین آئی

جموں؍؍معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جموں پولیس کی ایک ’انسداد منشیات سیل‘عنقریب منشیات اسمگلروں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون شروع کرے گا۔پولیس ذرائع کے مطابق اس سیل کی تشکیل سے پولیس کی ٹیموں کے کام میں بہت فرق آئے گا جو ضلع میں منشیات کے خلاف بر سر جنگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات سیل ضلع کے ایس ایس پی کی راست قیادت میں کام کرے گی۔ان کا کہنا تھا: ‘یہ سیل منشیات اسمگلروں کے متعلق ڈاٹا جمع کرے گی اور پولیس اسٹیشنوں میں درج منشیات اسمگلنگ کے مقدمات کے پس منظر اور آگے کے روابط کی بھی تحقیقات کرے گی’۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع پولیس آفس (ڈی پی او) اس سیل کو اپ ڈیٹ کرتی رہی گی اور اس کے پاس ضلع میں سرگرم منشیات فروشوں کی تفصیلات میسر ہوں گی۔انہوں نے کہا: ‘انسپکٹر رینک کا ایک افسر متعلقہ ایس ایچ او کی مدد سے سیل کے انچارج کے طور پر کام کرے گا’۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع جموں میں پولیس تھانوں کی تعداد باقی اضلاع سے زیادہ ہے اور ہر تھانے میں اوسطاً دو سے تین مقدمات درج ہو رہے ہیں جن کی سیل کی ٹیمیں معمول کے مطابق نگرانی کریں گی’۔ایس ایس پی جموں ونود کمار سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا: ‘ضلع جموں میں منشیات اسمگلروں اور منشیات کے عادی افراد کی ایک مکمل فہرست رکھی جائے گی اور منشیات کے ہاٹ سپارٹ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی’۔انہوں نے کہا کہ ان سمگلروں جن کو گذشتہ پانچ برسوں کے دوران جیلوں سے رہا کیا گیا ہے، کی بھی ایک فہرست تیار کی جا رہی ہے۔مسٹر کمار نے کہا کہ سیل پولیس تھانوں کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرکے منشیات فروشی کے خلاف لڑے گی۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف مہم پہلے ہی جاری ہے اور اس سیول سوسائٹی ممبران کی مدد سے اس بدعت کے قلع قمع کو یقینی بنانے کے لئے ایک روڈ میپ بھی تیار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا