سرحدی مسائل پر ہوا تبادلہ خیال،ڈاکٹرتنویر خان نے ازالے کی یقین دہانی کروائی
ناظم علی خان
مینڈھرجموں و کشمیر ہیومن ویلفیئرسوسائٹی جڑانوالی گلی (پونچھ) کا ایک وفد محمد رزاق بجاڑ چیئرمین سوسائٹی و ایڈوکیٹ نثار چوہدری کی قیادت میں ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر تنویر خان سے ملاقی ہوا۔ وفد نے تنویر خان کی بطور ایس ڈی ایم تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کو مبارک با دپیش کی۔ انھوں نے کہا کہ ایک مقامی آفیسر ہونے کی وجہ سے عوامی مسائل سے آپ بخوبی واقف ہیں ان کی تعیناتی کو عوام مینڈھر کے لئے نیک شگون قرار دیا۔وفد نے دوران ملاقات عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے تحصیل مینڈھر و بالاکوٹ کے دور دراز علاقہ جات میں پانی بجلی اور سڑکوں کی خستہ حالت کی جانب توجہ مبذول کروائی انھوں نے کہا کہ تحصیل بالاکوٹ کے علاقہ سنگیوٹ ،چنڈیال،رتہ جبڑ کے عوام پانی کی فراہمی سے محرو م ہیں بارڈر کے نزدیک رہنے والوں کے لئے کوئی بنکروں کی تعمیر نہیں،سب ڈویژن مینڈھر میں بچہ مزدوری اور اوور لوڈنگ کی طرف خصوصی توجہ دی جائے اس دوران ایس ڈی ایم مینڈھر نے وفد کی مانگوں کو جائز قرار دیتے ہوئے انھیں یقین دلایا کہ میری کوشش ہو گی کہ جائز مانگیں جلد حل کی جائیں اس دوران وفد نے ایس ڈی ایم مینڈھر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ کی تعیناتی سے مینڈھر کے لوگوں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔