جموں و کشمیر کے 250 جسمانی ناخیز بچوں نے ’وطن کو جانو‘ پروگرام کے تحت دہلی اور آگرہ کا دورہ کیا

0
0

ایم ایچ اے اور جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں اور بچوں کو ملک کے سماجی اور ثقافتی تنوع کو اجاگر کرنے کے لیے یوتھ ایکسچینج پروگرام کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍جموں و کشمیر کے 250 جسمانی ناخیز بچوں نے وزارت داخلہ کے تعاون سے جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام’وطن کو جانو‘ پروگرام کے تحت دہلی اور آگرہ کا دورہ کیا۔واضح رہے وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) اور حکومت جموں و کشمیر یوتھ ایکسچینج پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے جس کا مقصد جموں و کشمیر کے نوجوانوں اور بچوں کو ہمارے ملک کے سماجی اور ثقافتی تنوع کو اجاگر کرنا ہے۔تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ کی رہنمائی میں، ایم ایچ اے جموں و کشمیر کے نوجوانوں اور بچوں کی ترقی کے لیے ایسے اقدامات کے لیے پرعزم ہے۔
یاد رہے ان250جسمانی ناخیز بچوں میں 62 لڑکیاں اور 188 لڑکے شامل ہیں جن کی عمریں 6-18 سال ہیں، نے آگرہ اور دہلی کا دورہ کیا۔وہیں بچوں نے نئی دہلی میں مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ بات چیت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا