نئی دہلی، // مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانا مودی حکومت کی ترجیح ہے۔
مسٹر شاہ نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا، "جموں و کشمیر کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانا وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی سے محفوظ اور پرامن ماحول پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔
ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے پچھلے دس برسوں میں دہشت گردی کے واقعات اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد کم ہوئی ہے اور سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے۔