جموں و کشمیر کے لوگوں کا پی ایم مودی کے ساتھ فطری تعلق ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

0
0

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سینئر افسران کے ساتھ جموں کے ایم اے اسٹیڈیم میں پی ایم مودی کے پروگرام کے انتظامات کا حتمی جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں##مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہاں مولانا اسٹیڈیم میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام کے انتظامات کا موقع پر ہی حتمی جائزہ لیا۔وزیر کے ساتھ حکومت ہند کے سینئر افسران اور جموں و کشمیر انتظامیہ کی ایک ٹیم تھی جس کی قیادت ڈویڑنل کمشنر جموں کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً مرکزی علاقے جموں کا ہر شہری اس پروگرام کا حصہ بننا چاہتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کا پی ایم مودی کے ساتھ فطری تعلق ہے۔
واضح رہے یہ بات آج یہاں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام کے انتظامات کے موقع پر آخری جائزہ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہاں کہا، کہ وزیراعظم نریندر مودی کے جموں کے سرکاری دورے کے موقع پر بہت زیادہ جوش و خروش پایا جاتا ہے، لوگ ان کی آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کا تقریباً ہر شہری اس پروگرام کا حصہ بننا چاہتا ہے۔ مرکزی وزیر شہر کے ایم اے اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے وزیر اعظم کے پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد بات کر رہے تھے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو سول انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیوں کے عہدیداروں نے پی ایم مودی کے عوامی پروگرام کے لئے کئے گئے وسیع اور ضروری انتظامات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سوسائٹی اور انتظامیہ دونوں نے مل کر اس کے لیے مناسب انتظامات کیے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ پورے جموں و کشمیر کے لوگ اس تقریب میں شرکت کے لیے آرہے ہیں، خاص طور پر جموں خطہ کے دس اضلاع سے لوگ آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پونچھ، کشتواڑ اور رامبن سمیت دور دراز کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگ، جو اس پروگرام میں شرکت کریں گے، آج رات یا تو شہر پہنچیں گے، جب کہ پڑوسی اضلاع جیسے کٹھوعہ اور سانبہ کے لوگ کل صبح مقام پر پہنچیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا