جموں و کشمیر کے شیر بی بی میں 2 لین پل کی تعمیر مکمل: گڈکری

0
0

کہااب علاقے میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی اور اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے شیر بی بی میں 224 میٹر دو لین پل کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔مسٹر گڈکری نے پیر کو ٹویٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی اور کہا کہ یہ پل قومی شاہراہ نمبر 44 کے رامبن سے بنیہال سیکشن پر واقع ہے۔ اس کی تعمیرمیں تقریباً 12 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جامع منصوبے کے حصے کے طور پر، یہ 224 میٹر کا حصہ نہ صرف سفری فاصلہ کو کم کرتا ہے بلکہ شیر ے بی بی کے علاقے کی ڈھلوانوں کے چیلنجنگ راستے سے مختلف گاڑیوں کی ہموارآپریشن ہوتا ہے اور انہیں سڑک کی بہتر سہولیات فراہم کرتا ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے پورا ہونے سے علاقے میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی اور اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کے تحت مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں ہائی وے کا بہتر انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا