ٹی او ٹی پروگرام میں ملک بھر کی کئی ریاستوں سے ماہرین نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ تین میڈیا ماہرین تعلیم ڈاکٹر گریما گپتا، جموں یونیورسٹی کے ڈاکٹر ونیت کمار جھا اْتپل، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن اور ڈاکٹر راویا گپتا، جموں یونیورسٹی نے قومی سطح کی ‘ٹریننگ فار ٹرینرز’ میں حصہ لیا۔اس موقع پر ٹرانسجینڈر پرسنز (تحفظ برائے حقوق) ایکٹ، 2019 پر میڈیا پروفیشنلز نے تبادلہ خیال کیا ۔یاد رہے یہ دو روزہ پروگرام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس (NISD)، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت، حکومت ہند نے 22 اور 23 نومبر کو منعقد کیا تھا۔وہیںنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس (این آئی ایس ڈی) نے ملک بھر میں چالیس میڈیا ماہرین تعلیم اور پریکٹسرز کا انتخاب کیا جہاںجموں و کشمیر کے ڈاکٹر گریما، ڈاکٹر، ونیت اور ڈاکٹر راویا ان بیس میڈیا ماہرین میں شامل تھے، جنہیں پورے ہندوستان میں منتخب کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں دہلی-این سی آر، ہریانہ، پنجاب، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، مہاراشٹر وغیرہ کے میڈیا ماہرین تعلیم نے بھی شرکت کی۔