جموں و کشمیر کی معروف روحانی شخصیت باجی سید مظفر حسین شاہ دنیائے فانی سے کوچ کرگئے 

0
0

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی

اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

جموں و کشمیر کی معروف روحانی شخصیت باجی سید مظفر حسین شاہ دنیائے فانی سے کوچ کرگئے

منقسم جموں وکشمیر میں صف ماتم، مریدین اور محبان بروئی کالاکوٹ کی جانب رواں دواں،

نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔غلام نبی آزاد۔ محبوبہ مفتی سمیت متعدد سیاسی، سماجی و صحافتی شخصیات کا اظہار رنج وغم

سید بشارت الحسن

جموں//منقسم جموں وکشمیر میں ایت کے روز اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب جموں وکشمیر کی معروف دینی و روحانی شخصیت باجی مظفر حسین شاہ صاحب گدی نشین دربار نانگا باجی بروئی کلاکوٹ کی وفات کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فورمز کے ذریعے جنگل کو آگ کی طرح پھیل گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع راجوری کی تحصیل کالاکوٹ کے بروئی میں دربار بروئی کے مرد قلندر باجی سید مظفر حسین شاہ اس دنیا کو باسٹھ سال کی عمر میں خیر آباد کہہ گئے ہیں وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔واضح رہے باجی سید مظفر حسین شاہ جموں وکشمیر کی ایک مانی جانی شخصیت تھے جنہوں نے ایک طویل وقت تک دینی خدمات کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کا بھی بہترین مظاہرہ کیا ۔اس وقت کالاکوٹ ہی نہیں بالکہ پورے جموں و کشمیرمیں دربار بروئی کالاکوٹ کا ایک خاص مقام ہے جو صرف و صرف باجی سید مظفر حسین شاہ صاحب کی خدمات کی وجہ سے ہے۔ ان کے انتقال پر ملال کی خبر سے پورے جموں وکشمیر میں غم کی ایک لہر پائی جا رہی ہے ۔وہیں ان کے مریدین اور محبان کے قافلے بروئی کالاکوٹ کی جانب رواں دوں ہیں۔باجی سید مظفر حسین شاہ نانگا باجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے پوتے تھے اور باجی صاحب کے والد سید سرور شاہ المعروف متو باجی تھے اور اپنے آباء و اجداد کا مشن انہوں نے بخوبی انجام دیا۔باجی صاحب کا خاندان ملنگام کشمیر سے بروئی کالاکوٹ تشریف لایا اور باجی صاحب کے لاکھوں کی تعداد میں مریدین اور محبان جموں و کشمیر اور بیرونی ریاستوں میں بھی موجود ہیں۔ بروئی کالاکوٹ میں دہائیوں سے دینی مشن سر انجام دیا جارہا ہے اور ایک بڑی تعداد میں باجی صاحب کے مریدین یہاں ہر دن تشریف لاتے ہیں۔باجی صاحب کے دینی اور فلاحی مشن میں ان کے فرزندان بھی بخوبی پیش پیش رہتے ہیں۔ عوامی کاموں میں بھی باجی سید مظفر حسین شاہ پیش پیش رہتے تھے۔ ان کے سانحہ ارتحال کی خبر سے پورا جموں و کشمیر اس وقت مغموم ہے۔ اطلاعات کے مطابق باجی سید مظفر حسین شاہ کی نماز جنازہ بروئی کالاکوٹ میں آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ان کے انتقال پر ملال سے جو خلاءپیدا ہوئی ہے اس پر کرنا ناممکن ہے ۔باجی سید مظفر حسین شاہ ایک عہد ساز انسان تھے جو اپنی حقیقی منزل کی جانب چل پڑے ہیں اور ان کے انتقال پر ملال سے ایک دور کا خاتمہ ہوا ہے۔ ان کے سانحہ ارتحال پر ادارہ لازوال سوگوار کنبے کے ساتھ اظہار تعزیت پیش کرتا ہے۔ یہاں جاری ایک تعزیتی بیان میں ادارہ لازوال میں سے محمد یاسمین چوہدری، اسلم چوہدری، جمیلہ بانو، رخسانہ بیگم، ادارہ کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر جان محمد ودیگران نے پسماندگان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ مالک حقیقی کی بارگاہ میں دعا ہے کہ پسماندگان کو اللہ تعالیٰ یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور باجی صاحب کے مرتبات بلند فرمائے۔ یہاں جاری ایک بیان میں ڈی پی اے پی کے بانی اور رو رواں غلام نبی آزاد نے باجی سید مظفر حسین شاہ کے سانحہ ارتحال پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔آزاد نے کہا کہ باجی صاحب جموں و کشمیر کی ایک معروف شخصیت تھے اور ان کے انتقال پر ملال سے جو خلاء پیدا ہوئی ہے اس کو پر کرنا ممکن نہیں۔آزاد نے باجی صاحب کے انتقال کو ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ ادھر جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی ایک تعزیتی بیان میں باجی صاحب کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ محبوبہ نے باجی صاحب کے انتقال کو ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے باجی صاحب کے خاندان اور مریدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا