جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کریں اور جلد اسمبلی انتخابات کرائیں: ڈاکٹر پریتی بھگت

0
0

کہاجموں و کشمیر کے عوام جمہوریت کی بحالی کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سماجی کارکن ڈاکٹر پریتی بھگت نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بھی لوک سبھا کے فوراً بعد اسمبلی انتخابات کرائے جانے چاہئیں۔ اس کے علاوہ ریاست کی بحالی میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام جمہوریت کی بحالی کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی سالوں سے کوئی منتخب حکومت نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں مایوسی کا ماحول ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اگر جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات ہو سکتے ہیں تو اسمبلی انتخابات کرانے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔ بھگت نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے فوراً بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرائے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا