جموں و کشمیر کی تعمیر نو جاری ہے : سنھا

0
0

لازوال ڈیسک

جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جدید جموں وکشمیر تعمیر کرنے کے لئے پُر خلوص کاوشیں کی جاری ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘ایک ایسا جموں وکشمیر تعمیر کیا جا رہا ہے جس میں پالیسیاں انسانی و اخلاقی اقدار کے خطوط پر بنائی جاتی ہیں’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر یہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ہم جدید جموں وکشمیر کی تعمیر کے لئے پُر خلوص کاوشیں کر رہے ہیں جس میں عام لوگوں کی امنگوں کی نمائندگی کی جا رہی ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ایک ایسا جموں وکشمیر تعمیر کیا جا رہا ہے جس میں پالیسیاں انسانی اقدار کے مطابق بنائی جا رہی ہے، جس میں صلاحیت و لیاقت کی قدر کی جاتی ہے اور جہاں امن و شانتی کا ماحول قائم ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘ایک ایسا جموں و کشمیر تعمیر ہو رہا ہے جو نوجوانوں، خواتین، کسانوں اور محنت کشوں کے لئے لامتناہی مواقع فراہم کرتا ہے اور جس میں سماجی کی امنگیں بلند وبالا پہاڑوں سے بھی بلند ہیں اور پوری حکومتی میشنری لوگوں کی خواہشوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لئے انتہائی لگن و حوصلے سے سر گرم عمل ہے’۔
جموں و کشمیر کے لوگوں کو یوم جمہوریہ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا: ‘سال 1950 میں اج ہی کے دن ہمارے عظیم الشان ملک نے آئین کو اپنا کر جمہوری نظریات کو اختیار کیا’۔
انہوں نے کہا: ‘آج اس مقدس موقع پر میں ان بہادر روحوں، آزادی پسندوں اور پالیسی سازوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی قربانیوں اور وژن نے ہماری اس عظیم قوم کی تعمیر کے لئے راہ ہموار کی’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر پولیس، مسلح افواج اور سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی یکجہتی و سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔
انہوں نے کہا: ‘آج بھارت دنیا کا پانچواں بڑا اقتصادی طاقت بن گیا ہے، کئی کمیونیٹیز جنہیں آزادی کے بعد نظر انداز کیا جاتا رہا، آج ترقی کی راہ پر گامزن ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘بھارت مشکل ترین وقت میں دنیا کے لئے ایک مشعل کے بطور خدمات انجام دیتے ہوئے ‘واسودھائیو کٹمبکم’ کے جذبے اور خود اعتمادی کے ساتھ پوری انسانیت کی بھلائی و خوشحالی کے لئے راہ ہموار کر رہا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں آزاد زندگی گذارنے اور سماجی مساوات کے خواب شرمندی تعبیر ہو رہے ہیں۔
منوج سنہا نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں کے دوران لاتعداد چلینجوں پر قابو پاتے ہوئے ہم نے ایک ایک ایسا جموں و کشمیر تعمیر کیا ہے جو بلند اور کود انحصار ہے۔
انہوں نے کہا: ‘سال 2024 کے لئے ہمارا پہلا ریزولیوشن نئی نسل کے لئے ایک نئے معاشرے کی بنیاد رکھنا ہے جو نئی مہارتوں، جدید علم اور وسائل کی بہتات سے بھر پور ہو اور جو ملک کی تیز رفتار ترقی میں اپنا رول ادا کر سکے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ استفادہ کنندگان کی دہلیز تک پہنچ گئی ہے تاکہ فلیگ شپ اسکیموں کو صد فیصد عمل میں لانے کو یقینی بنایا جا سکے’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر نے ایسی اسکیموں میں سر فہرست رہنے کی اپنی روایت کو بر قرار رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اس یاترا میں قریب 40 لاکھ لوگوں نے حصہ لیا جو ایک ریکارڈ ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘انتطامیہ تمام پنچایتوں اور بلدیاتی اداروں کے بر وقت انتخابات کرانے کے لئے پوری طرح سے تیار تھی لیکن ریزرویشن اور معقولیت بڑھانے کی آئینی زمہ داریوں کی وجہ سے اس عمل میں قدرے تاخیر ہوئی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں وکشمیر میں ایک مستحکم تھری ٹائر پنچایتی راج سسٹم قائم کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا