جموں و کشمیر کو بصیرت اور ترقی پسند قیادت کی ضرورت ہے:آزاد

0
0

کہاڈی پی اے پی کے اقتدار میں آنے سے نوکریاںملیں گی اور معیشت ترقی کرے گی
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے آج بانڈی پورہ میں ورکرز کنونشن سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو ایک وژنری قیادت کی اشد ضرورت ہے جو اسے موجودہ افراتفری سے نکال کر ایک اقتصادی مرکز کے طور پر استوار کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں موجودہ دور میں سیاست کہیں زیادہ مشکل ہے جہاں کوئی بھی عام اور داغدار آدمی یوٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہاکہ اگر وہ الیکشن جیت گئے تو کیا کریں گے کیوں کہ ان کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے اور آگے بڑھنے کا کوئی وژن نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی نادان یوٹی کی اعلیٰ نشست پر ہو تو وہ سیاسی اور معاشی طور پر تباہی پھیلا سکتا ہے اورہم جموں وکشمیرکو کسی ایسے شخص کے حوالے کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے جو اس کی قیادت کرنے سے قاصر ہو۔آزاد نے کہا کہ میں اپنے نوجوانوں کے لیے محسوس کرتا ہوں جو خراب معاشی حالات اور ملازمت کے کم مواقع کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔آزاد نے کہا کہ ملازمتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے جموں و کشمیر کے نوجوان اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان شادی کے لیے تیار نہیں ہیں، وہ اپنے بوڑھے والدین کی ضروریات پوری نہیں کر پاتے اور آخرکار ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں۔ ڈی پی اے پی کے چیئرمین نے کہا کہ جموں و کشمیر کو پہلے پرامن اور ترقی پسند ریاست کے طور پر بنانے کا ان کا وژن اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکا کیونکہ انہیں اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے بہت کم وقت ملا ہے لیکن مجھے امید ہے کہ اس بار آپ مجھے موقع دیں گے کہ میں اپنے لوگوں کے لیے اپنے وژن اور ایجنڈے کو آگے لے جائوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے طور پر انہوں نے جن منصوبوں پر عمل درآمد اور منظوری دی انہیں آنے والی دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا اور یہ یوٹی کی معیشت اور سماجی ترقی میں اہم ثابت ہوئے ہیں۔اس موقع پر تاج محی الدین خزانچی، جی ایم ایس سروڑی وائس چیئرمین، چوہدری ہارون کھٹانہ جنرل سیکرٹری، محمد امین بھٹ صوبائی صدر، شعیب لون ضلعی صدر، سلمان نظامی ترجمان اعلیٰ، سلیم پرے ترجمان، شفیق شبنم و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا