جموں و کشمیر ڈبل ٹیکسیشن سے کب چھٹکارا حاصل کرے گا ؟

0
0

وزیر اعظم جموں کشمیر کو ایک ملک اور ایک ٹیکس کے زمرے میں لائیں :ایس آر ایس
لازوال ویب ڈیسک
جموں//وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے جموں و کشمیر دورے پر جہاں ریاست میں سر گرم متعدد سیاسی و سماجی تنظیموں نے اپنے مُدعے اور ریاست میں درپیش مسائل اُبھارنے شروع کئے ہیں اور کئی ایک حل بھی وزیر اعظم کے دورے پر رکھا ہے اسی طرح شری رام سینا ایس آر ایس نامی ایک تنظیم نے بھی وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ جموں و کشمیر کب ایک ملک اور ٹیکس کے دائرے میں آئے گا ؟جبکہ ایک ملک اور ایک ٹیکس ملک کی دیگر ریاستوں میں جولائی 2017میں جی ایس ٹی کے لاگوں ہونے کے بعد نافذ ہوگیا تھا۔ تاہم اسی سلسلہ میں پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں ایس آر اایس کے صدر راجیو مہاجن نے وزیر اعظم سے مخاطب ہو کر کہا کہ جموں و کشمیر ہی ملک میں واحد ایک ریاست ہے جو اب تک ایک ملک اور ایک ٹیکس کے زمرے میں نہیں لائی گئی ہے ۔جس کے نتیجہ میں ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں دگنا ٹیکس دینا پڑتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا