جموں و کشمیر پولیس کے بنیا بین نے وشال دنگل کیا اپنے نام

0
0

قدیمی کھیل کشتی خالص فخر کا کھیل ہے :دویندر رانا
لازوال ڈیسک
جموںجموں وکشمیر پولیس کے بنیا بین نے 90واں وشال دنگل کو اپنے نام کیا ۔واضح رہے بنیا بین نے دہلی کے دشیانت کو شکست دیکر مقابلہ اپنے نام کیا ۔وہیں ڈوڈہ کے نثار نے دہلی کے امت کو شکست دیکر دوسرا مقامم اپنے نام کیا ۔اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کر کھلاڑیوں کو سراہا۔واضح رہے ان مقابلوں میں ریاست اور بیرون ریاست کے 36کھلاڑیوں نے کشتی مقابلہ جات میں شرکت کی ۔اس موقع پر جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جنہوں نے فاتحین کو انعامات سے نوازہ۔رانا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشتی خالص فخر کا کھیل ہے۔رانا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشتی نوجوانوں میں ایک معروف کھیل بنتا جا رہا ہے۔انہوں نے دنگل کمیٹی کی جانب سے اٹھائے گے اقدامات کو سراہا اور انہیں مبارک باد پیش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا