جموں و کشمیر پولیس نے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، 16 گرام ہیروئن برآمد

0
0

پولیس اسٹیشن وجئے پور میں معاملہ درج ،مزید تفتیش شروع
راکیش چودھری
سانبہ؍؍منشیات کے اسمگلروں اور سپلائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ہیروئن کے چار بدنام زمانہ سوداگروں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے تقریباً 16 گرام ہیروئن جیسی مادہ برآمد کی ہے۔واضح رہے پولیس اسٹیشن وجئے پور کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس وجئے پور کی سربراہی میں ایشانت ہوٹل گڑھا موڑ وجئے پور کے قریب قومی شاہراہ پر قائم خصوصی گاڑیوں کی چیکنگ ناکے کے دوران جموں کی طرف سے آنے والی ایک گاڑی کو روکا۔وہیں دوران چیکنگ گاڑی میں بیٹھے افراد کے قبضے سے تقریباً 16 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔اس سلسلے میں ایف آئی آر زیرنمبر 63/2024پولیس اسٹیشن وجئے پور میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا