جموں و کشمیر نوجوانوں کے لئے خوشخبری

0
0

حکومت جموںوکشمیر پولیس کو مضبو ط بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر بھرتی مہم شروع کر جارہی ہے

جموں؍؍محکمہ داخلہ نے جموں و کشمیر پولیس میں کانسٹیبلوں کی 4,022 خالی اَسامیوں کو جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کو بھیج دیا ہے جو قانون نافذ کرنے والی اِداروں کو مضبوط کرنے اور خطے کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا ایک اہم قدم ہے۔
یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر پولیس میں کانسٹیبل کے عہدوں کی آخری بار سال 2019 ء میں تشہیر کی گئی تھی اور اس سمت میں ایک بار پھر 4,022 اَسامیوں کی تشہیر کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر پولیس میں کانسٹیبلری کے عہدوں کو مضبوط بنایا جائے گا ، مختلف سیکورٹی چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے اور اَمن و اَمان برقرار رکھنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اِداروں کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔
اِس اَقدام سے نہ صرف جموں و کشمیر کے مجموعی سیکورٹی نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع کے دروازے بھی کھلیں گے۔ جموں و کشمیر پولیس کانسٹیبل کی سطح پر بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے افرادی قوت کی کمی کا دباؤ محسوس کر رہی تھی جس سے آپریشنل تیاری اور ترسیل کے میکانزم پر اَثر پڑ رہا تھا۔
بھرتی کا عمل جلد ہی سروسز سلیکشن بورڈ کے ذریعے کیا جائے گاجس میں خواہشمند اُمیدواروں کو درخواست دینے اور آئندہ بھرتی کے عمل میں حصہ لینے کے لئے شامل کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی حکومت نے مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع کو بہتر بنانے کے اَپنے وعدے کو پورا کرنے کے لئے مؤثر قدم اُٹھایا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا