لازوال ڈیسک
اننت ناگ؍؍ رویندر رینا، صدر، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جموں و کشمیر، نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے تحت غریبوں، ضرورت مندوں اور مظلوموں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے عوامی فلاحی کاموں کا شمار کیا۔ انہوں نے اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں پارٹی کارکنوں کے متعدد اجلاسوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان باتوں کاا ظہار کیا۔
اس موقع پررویندر رینا نے مودی حکومت کو حقیقی نمائندہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں بے مثال ترقی ہوئی ہے، اس لیے ایک عام کشمیری میں مودی حکومت پر اعتماد کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔رینا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کافی حد تک امن بحال ہوا ہے اور ہر شعبے میں معمول کی سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں کسی بھی مذہب یا خطہ سے بالاتر ہوکر ہر طبقہ کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔
رویندر رینا نے کہا کہ پی ایم مودی نے ضمانت دی ہے کہ سماج کے ہر طبقے کے ساتھ انصاف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے نوجوانوں، خواتین، غریبوں اور ضرورت مندوں کے مفادات کی خدمت کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ خود ہر اس شخص کے مسائل اٹھائیں گے جسے انصاف اور امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سمیت بی جے پی کا ہر کارکن زندگی کے ہر لمحے مصیبت میں لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے کوشاں ہے۔