جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ مل رہا ہے

0
0

نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے جموں و کشمیر میں امن کا حوالہ دیتے ہوئے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ ایک سال میں 2.11 کروڑ سے زیادہ سیاحوں نے ریاست کا دورہ کیا ہے۔
ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں مسٹر رائے نے کہا کہ ریاست میں امن کا ماحول ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاست کی صفائی پر بھی توجہ دی جارہی ہے اور ماحولیات کا بھی پورا خیال رکھا جارہا ہے۔ کسی بھی قسم کی منظوری ماحولیات کو مدنظر رکھ کر دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیات پر ممکنہ اثرات کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ ریاستی انتظامیہ اور مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے واضح ہدایت ہے کہ کسی بھی قسم کی منظوری صرف ماحولیات کو مدنظر رکھ کر دی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا