’جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ‘

0
0

وزیرداخلہ امیت شاہ نے صورتحال کے بارے میں معلومات لی، اتوار کو بھی میٹنگ بلائی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی جمعہ کو یہاں سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا اور فوج، پولیس، جموں و کشمیر انتظامیہ اور مرکزی وزارت داخلہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
مسٹر شاہ نے جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے اور امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اتوار کو یہاں نارتھ بلاک میں ایک میٹنگ بلانے کی بھی ہدایت دی۔قبل ازیں جمعرات کو مسٹر مودی نے مسٹر شاہ اور مسٹر ڈوبھال اور دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ جموں و کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ مسٹر سنہا نے وزیر اعظم کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا تھا۔ اس کے بعد مسٹر مودی نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں مسلح افواج کی پوری صلاحیت کا استعمال کرنے کے لئے کہا تھا۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان مسلسل انکاؤنٹر ہو رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا