جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح پچھلے دس سالوں سے سب سے زیادہ ہے: درشن رانا

0
0

بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی صدر درشن رانا کا بشنہ اسمبلی حلقہ کے مختلف گائوں کا دورہ
لازوال ڈیسک
جموں// بہوجن سماج پارٹی جموںریاسی ،لوک سبھا سیٹ کے لئے 26 اپریل کو ہونے والی اپنی انتخابی مہم کو مسلسل تیز کر رہی ہے۔ وہیں اس سلسلہ میں بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی صدر درشن رانا نے بی ایس پی جموں و کشمیر کے ساتھ تلک راج بھگت کوآرڈینیٹر بشنہ ودھان سبھا گاؤں چک ارنی، کوٹلی، ٹنڈے، وزیرا چک کا دورہ کیا۔بنسی لال، ہری چند اور دیگر نے لوگوں سے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بہوجن سماج کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
وہیں ان کے دورے میں بہوجن سماج پارٹی کے دیگر رہنما بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی صدر درشن رانا نے بیروزگاری کی شرح کا مسئلہ اٹھایا جو کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 10 سالوں سے سب سے زیادہ ہے۔ ریکرٹمنٹ پالیسی میں فیورٹیسم اور کرپشن عروج پر ہے۔ اور عوام کی آواز اقتدار میں بیٹھے لوگ سنتے ہی نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا