لازوال دیسک
جموںجموں و کشمیر جاٹ برادری ایڈوائزری کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چوہدری منموہن سنگھ صدر آل انڈیا جاٹ مہا سبھا جموں و کشمیر منعقد ہوا جس میں دو سے کے لگ بھگ ممبران نے شمولیت کی ۔اس موقع پر طبقہ کے کئی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا اور خاص کو ان لوگوں پر توجہ دی گئی جو سرحد پر آباد ہیں۔وہیں شرکاءنے ریاست کے گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ طبقہ کے دیرینہ مسائل کا ازالہ کیا جائے جیسا کہ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے یقین دہانی کروائی تھی ۔