جموں، 5 اگست (یو این آئی) فوج نے جموں و کشمیر کے اکھنور اور سندھر بنی علاقوں میں لائن آف کنٹرول پر دوران شب مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد فائرنگ کی سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوجی جوانوں نے دوران شب اکھنور کے بٹل سیکٹر اور سندر بنی سیکٹر میں مشکوک نقل و حمل دیکھی جس کے بعد انہوں نے گولیاں چلائیں انہوں نے کہا کہ تاہم ان گولیوں کی کوئی جوابی کارروائی نہیں کی گئی جس کے بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ادھر دفعہ 370 کے خاتمے کی پانچویں برسی کے موقع پر لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر پیر کے روز سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔