جموں کے ساتھ امتیازی سلوک برداشت نہیں کریں گے، سرور ٹول پلازہ کو ہٹایا جائے : ساہنی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر پردیش یوتھ کانگریس نے سرور ٹول پلازہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جس سے روزانہ مسافروں کی جیبوں پر ضرورت سے زیادہ اور غیر ضروری بوجھ پڑ رہا ہے۔ مذکورہ ٹول پلازہ کے خلاف بڑھتے ہوئے احتجاج کے درمیان جے کے پی وائی سی کے ممبران بھی انتظامیہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور کہا کہ یہ ٹول بالکل بھی درست نہیں ہے۔اس موقع پر انیرودھ ساہنی، ریاستی جنرل سکریٹری جے کے پی وائی سی نے سانبہ ضلع میں جموں-پٹھانکوٹ ہائی وے پر سرور ٹول ہٹانے کے لوگوں کے مطالبات کی حمایت کی۔وہیں یوتھ کانگریس نے انتظامیہ سے اپیل کیکہ سرور ٹول کو ختم کر دیا جائے اور مسافروں سے مزید یہ ٹول لیانہ کیا جائے۔اس معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے، انیرودھ ساہنی نے کہا کہ سرور ٹول ان لوگوں کے لیے ایک غیر ضروری رکاوٹ ہے جو روزانہ سفر کرتے ہیں، تاجروں سے لے کر ملازمت کرنے والے افراد تک سب کے جیب پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ جموں و کشمیر میں ٹول ٹیکس کا مسئلہ بھی سنگین ہوتا جا رہا ہے کیونکہ اس طرح کے واقعات کی تعداد بڑھ رہی ہے۔