جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج کی فائرنگ

0
0

جموں،// پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا وہاں تعینات بی ایس ایف جوانوں نے بھر پور جواب دیا۔

ایک بی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ وہاں تعئنات بی ایس ایف جوانوں نے اس حملے کا بھر پور جواب دیا۔

بعض ذرائع کے مطابق پاکسانی فوج کی اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک بی ایس ایف جوان زخمی ہوا ہے جس کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

قبل ازیں پاکستانی فوج نے 18 اور 26 اکتوبر کو ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں بی ایس ایف کے دو جوان زخمی ہوئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا