جموں وکشمیر کے سرحدوں پر سیکورٹی صورتحال مستحکم ہے: لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی

0
0

کہااسمبلی انتخابات سے قبل کشمیر میں سلامتی صورتحال کو مستحکم رکھنے کے لئے تمام اقدام کئے جائیں گے
یواین آئی

سری نگر؍؍فوج کی پندرہویں کور کے جنرل افیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل کشمیر میں سلامتی صورتحال کو مستحکم رکھنے کے لئے تمام اقدام کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے سرحدوں پر بھی سیکورٹی صورتحال مستحکم ہے۔
موصوف جی او سی نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔اسمبلی انتخابات سے قبل سیکورٹی صورتحال کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘کشمیر میں سلامتی صورتحال مستحکم ہے اور اس کو بر قرار رکھنے کے لئے تمام اقدام کئے جائیں گے’۔
ڈی جی پی جموں وکشمیر کی طرف سے غیر ملکی جنگجوئوں کی تعداد کے متعلق مسٹر گھئی نے کہا: ‘ڈی جی پی نے جو غیر ملکی دہشت گردوں کی تعداد بتائی وہ حقیقت ہے اور سیکورٹی ایجنسیاں ان کے خلاف کارروائیاں انجام دے رہی ہیں’۔بتادیں کہ ڈی جی پی جموں و کشمیر نے ہفتے کو کہا کہ 70 سے 80 غیر ملکی جنگجو یونین ٹریٹری میں موجود ہیں۔سرحدوں کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے سرحدوں پر بھی سلامتی صورتحال مستحکم ہے۔انہوں نے کہا: ‘ہر ملی ٹنسی مخالف آپریشن ایک کامیابی ہوتا ہے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا