یواین آئی
سری نگر؍؍خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں ماہ رواں کے اختتام تک بیشتر مقامات پر بارشوں کی پیش گوئی کی ہے انہوں نے کہا کہ اس دوران جموں خطے میں کہیں کہیں تیز اور بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 26 سے 29 اگست تک کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں 30 اور 31 اگست کو بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے مختصر مرحلے متوقع ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں 25 اگست کو موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ جموں خطے میں 27 سے 29 اگست تک کہیں تیز تو کہیں بھاری بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران خطرناک مقامات پر سیلابی ریلے، زمین کھسکنے، مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسک آنے کے بھی خطرات ہیں۔ہندوستان اور انڈونیشیا نے انسداد دہشت گردی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ کی