جموں وکشمیر میں 15 مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

0
0

اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو پونچھ سے حراست میں لیا
یواین آئی

جموں/سری نگر؍؍قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح جموں وکشمیر کے کئی اضلاع میں15 مقامات پر چھاپے مارے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی طرف سے منگل کی صبح جموں و کشمیر کے 7 اضلاع میں 15 مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے سری نگر،شوپیاں، اننت ناگ، بارہمولہ، بڈگام، راجوری اور پونچھ اضلاع میں مارے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ شوپیاں میں 3 مقامات، اننت ناگ میں 4، بارہمولہ میں 1، بڈگام میں 2، سری نگر میں 2، پونچھ میں 2 اور راجوری میں ایک مقام پر یہ چھاپہ مار کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے این آئی اے جموں میں درج آر سی 5/2022 کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔پونچھ ضلع میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے نوجوان کودھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح چھ بجے کے قریب این آئی اے کی ایک ٹیم ے پونچھ کے شنکر محلہ میں رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا اور وہاں سے بجنور اتر پردیش کے رہائشی نوجوان کو حراست میں لیا۔ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ایجنسی نے ایک خاص اطلاع ملنے کے بعد چھاپہ مار کارروائی کے دوران نوجوان کو گرفتار کیا۔معلوم ہوا ہے کہ نوجوان سال2016 سے پونچھ میں کام کر رہا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا