جموں وکشمیر میں 15 مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

0
0

سری نگر،9 مئی (یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح جموں وکشمیر کے کئی اضلاع میں15 مقامات پر چھاپے مارے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی طرف سے منگل کی صبح جموں و کشمیر کے 7 اضلاع میں 15 مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے سری نگر،شوپیاں، اننت ناگ، بارہمولہ، بڈگام، راجوری اور پونچھ اضلاع میں مارے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شوپیاں میں 3 مقامات، اننت ناگ میں 4، بارہمولہ میں 1، بڈگام میں 2، سری نگر میں 2، پونچھ میں 2 اور راجوری میں ایک مقام پر یہ چھاپہ مار کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے این آئی اے جموں میں درج آر سی 5/2022 کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا