لازوال ویب ڈیسک
جموں، بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں پہلی بار بھاری اکثریت سے بی جے پی کی سرکار بننے والی ہے۔
http://www.uniurdu.com/
انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ جموں وکشمیر کا اگلا وزیر اعلیٰ بھی بی جے پی کا ہی ہوگا۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کی پولنگ کے موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’جموں وکشمیر میں لوگ لمبی لمبی قطاروں میں ووٹ ڈال رہے ہیں جو جمہوریت کی جیت ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’یہاں بہت ہی اچھے طریقے سے جمہوریت کا یہ تہوار چل رہا ہے جس کے لئے میں الیکشن کمیشن، اس کے تمام عملے،پولیس،پیرا ملٹری فورسز، ووٹروں اور دیگر متعلقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔
مسٹر رینہ نے کہا کہ بی جے پی کو جموں کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی زبردست سپورٹ مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا: ’مجھے امید ہے کہ بی جے پی کی بھاری اکثریت کے ساتھ یہاں سرکار بنے گی اور یہاں کا اگلا وزیر اعلیٰ بی جے پی کا ہی ہوگا‘۔