جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی آخری مرحلے میں داخل : پولیس سربراہ

0
0

کہامنشیات کی وبا ء کی روک تھام کو یقینی بنانا قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے سامنے سب سے بڑا چیلنج
یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر کے پولیس چیف دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی آخری مرحلے میں داخل ہوئی ہے کیونکہ اس وقت ملی ٹینٹوں کی تعداد بہت کم ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کی وبا کی روک تھام کو یقینی بنانا قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے کپواڑہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا ہے اور یہ کہ لوگ آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔ان کے مطابق جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی پر قابو پانے کی خاطر ایک اہم پیش رفتہ کے تحت سرگرم ملی ٹینٹوں کی تعداد ناکے برابر ہے۔انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں جتنے بھی سرگرم ملی ٹینٹ ہیں انہیں بہت جلد مار گرایا جائے گا۔پولیس سربراہ نے کہاکہ منشیات کے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے جس وجہ سے یہ اب ایک چیلنج کے طورپر ابھر کر سامنے آیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت سبھی سرگرمیاں چل رہی ہیں۔دلباغ سنگھ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے اسکولوں ، کالجوں اورسرکاری دفاتر میں ترنگا ریلیاں نکالی جارہی ہیں جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ترنگا ریلی نکالنے کا مقصد ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔پولیس سربراہ نے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا ہے جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس طرح سے ہم نے ملی ٹینسی کا مقابلہ کیا اسی طرح ہم جموں وکشمیر سے منشیات کا صفایا کریں گے۔پولیس سربراہ نے سیول سوسائٹی اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں تاکہ سماج میں پھیلی اس برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا