جموں وکشمیر میں فوج کے فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری

0
0

مٹھی مائرہ جوڑیاں اکھنورمیںماڈیولر فرنیچر اور اسکول کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا گیا
لازوال ڈیسک
اکھنور؍؍ہمارے معاشرے کے محروم طبقے کی تعلیم میں مدد کے لیے، ہندوستانی فوج نے جوڑیاں (اکھنور) کے قریب مٹھی مائرہ میں چمپا شاشتری بھگوت پاٹھ شالہ (یتیم خانہ) کو ماڈیولر فرنیچر اور اسکول کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا ہے۔واضح رہے چمپا شاشتری بھگوت پاٹھ شالا علاقے کے یتیموں کی ایک قابل قدر تعداد کی پرورش کرتی ہے جس میں مفت تعلیم اور رہائش کی سہولت بھی شامل ہے۔تاہم فوج کی جانب سے کلاس روم کا فرنیچر علاقے کی ممتاز شخصیات کی موجودگی میں مستحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے ہندوستانی فوج نے خطے میں معاشرے کی ترقی کے لیے ہمیشہ رہائشیوں اور خاص طور پر محروم نوجوانوںاورطلبہ کی حمایت کی ہے۔ اس سے قبل اس خطے میں بھی ہندوستانی فوج نے طلباء کی تعلیم اور ہنر کی ترقی میں مدد کے لیے اقدامات کئے ۔اس تقریب میں سرپنچ مٹھی مائرہ، آچاریہ سنی شرما، طلبائ، اساتذہ اور اسکول کے رہائشی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ سہولت یقینی طور پر طلباء کو ان کے مستقبل میں معیاری تعلیم اور کامیابی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا