جموں وکشمیر میں ریزرویشن پالیسی کو ختم کیا جانا چاہئے: وحید پرہ

0
0

کہاحکومت کو میرٹ کے خلاف اس غیر منصفانہ پالیسی کو ختم کرنا چاہیے

یواین آئی

سری نگر؍؍پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور پلوامہ نشست کے رکن اسمبلی وحید پرہ نے جموں وکشمیر میں ریزرویشن پالیسی کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ملازمتوں تک محدود نہیں ہے بلکہ تمام اداروں میں طویل مدتی معیار اور اہلیت کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ہے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Waheed_Para
وہ جموں و کشمیر مشترکہ مسابقتی امتحان 2023 کے لیے طلب کیے گئے امیدواروں پر تبصرہ کر رہے تھے۔ایک فہرست کے مطابق میڈیکل امتحان کے لیے بلائے گئے 71 امیدواروں میں سے 42 کا تعلق مخصوص زمروں سے ہے۔وحید پرہ نے اپنے پوسٹ میں کہا: ’70 فیصد سے زیادہ آبادی ہونے کے باوجود جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن 2023 کے نتائج میں صرف40 فیصد اوپن میرٹ کے انتخاب کو ظاہر کیا گیا ہے‘۔انہوں نے کہا: ’حکومت کو میرٹ کے خلاف اس غیر منصفانہ پالیسی کو ختم کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ریزرویشن آبادی کے حقیقی تناسب کی عکاسی کرے‘۔مسٹر پرہ نے کہا: ’ جموں و کشمیر کے نوجوان شمولیت کے مستحق ہیں اخراج کے نہیں‘۔انہوں نے کہا: ’ یہ صرف ملازمتوں تک محدود نہیں ہے بلکہ تمام اداروں میں طویل مدتی معیار اور اہلیت کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ہے‘۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا