جموں وکشمیر میں ریاستی درجے کی بحالی کا اعلان سال رواں کے ماہ اکتوبر میں متوقع :مرکزی وزیر مملکت

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍مرکزی وزیرمملکت رام داس اتھوا لے نے جمعرات کے روز کہاکہ مرکز جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کا اعلان سال رواں کے ماہ اکتوبر سے پہلے کرسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آئے ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بہت جلد اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ ریاست کا درجہ بھی بحال ہوگا۔ان کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دفعہ 370کی منسوخی کے وقت اعلان کیا تھا کہ اسمبلی انتخابات اور ریاستی درجے کا فیصلہ موزون وقت پر لیا جائے گا۔سوشل جسٹس کے کے مرکزی وزیر مملکت نے کہا :’میرے خیال میں اکتوبر سے پہلے ہی ریاست کا درجہ بحال ہو سکتا ہے۔ ‘
انہوں نے مزید بتایا کہ پارلیمانی انتخابات کے دوران جموں وکشمیر کے لوگوں نے چناوی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسمبلی الیکشن میں بھی یہاں کے لوگ جمہوریت کو مضبوط کرنے کی خاطر پولنگ اسٹیشنوں پر جا کر اپنی رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
سری نگر میں ایل جی منوج سنہا سے ملاقات کے بارے میں مرکزی وزیر مملکت نے کہاکہ دفعہ 370کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر میں سیاحت کو فروغ ملا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی وجہ سے جموں وکشمیر کا ہر شعبہ متاثر ہوا لیکن گزشتہ پانچ برسوں کے دوران حالات معمول پر آئے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا :’جموں وکشمیر میں ایس سی ذمرے کے تحت آنے والے بچوں کو دو لاکھ سے زیادہ اسکالر شپ اور او بی سی سے تعلق رکھنے والے 84 ہزار طلبا کو وظائف فراہم کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے ہر ضلع میں اولڈ ایج ہوم شروع کرنے کا منصوبہ وزارت کے زیر غور ہے ، فی الحال مرکزی زیر انتظام علاقے میں 16اولڈ ایج ہوم ہیں۔وزیر نے کہا کہ ان کی پارٹی ریپبلکن پارٹی آف انڈیا جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں کم از کم دس سے پندرہ امیدوار کھڑے کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا