بی جے پی عوام کے ساتھ کئے گئے ترقی کے وعدے پورے کرے
ریاض ملک
منڈی؍؍جموں وکشمیر کی اکثریت آبادی بالائی علاقوں میں آباد ہے۔ جنہیں بجلی، پانی مہیاء کرنا حکومت اور نتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے۔ پیر پنچال عوامی ڈولپمنٹ فورم کے چیئرمین محمد فرید ملک نے مرکزی ویوٹی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ جموں وکشمیر میں بجلی کو مفت کیاجائے۔ ہندوستان کے دارلحکومت میں تو بجلی پانی مفت مہیاء کی جارہی ہے۔ لیکن جموں وکشمیر جہاں اکثریت عوام کی غریبی سطح سے نیچے گزر بسر کرتے ہیں۔انہیں فلیٹ ریٹ پر بجلی مہیاء کی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے عام انسان سخت پریشانیوں میں مبتلاء ہورہاہے۔آئے روز بجلی کے کثیر بلوں کی ادائیگی میں سخت دشواریاں ارہی ہیں۔ لوگوں کے روزگار ختم ہوچکے ہیں۔بیروزگاری عروج پر ہے۔ہر طرف افراتفری اور نفسانفسی کا عالم ہے۔ غریب غریب سے غریب تر ہوتے جارہے ہیں۔مہنگائی ساتویں آسمان پر پہنچ چکی ہے۔ غریبوں کا جینا مشکل ہوچکاہے۔ بچوں کے لئے خرچہ پانی پورانہیں کرپارہے ہیں۔ ایسے میں انتظامیہ اور مرکزی سرکار کو چاہے کہ وہ عوام کے ساتھ کئے گئے ترقی کے وعدے پورے کرے۔اور یہاں جموں وکشمیر میں بجلی بلوں کو جلد از جلد معاف کیاجائے اور آئندہ اس جموں وکشمیر کی مظلوم عوام کو بجلی مفت فراہم کرنے کے بندوبست کرنے کے اقدام اٹھائیں۔ پنچائیتی انتخابات سے قبل انتظامیہ مفت بجلی فراہمی پر غور وحوض کرکے عوام کو بجلی مفت فراہم کرے تاکہ یہ عوام کچھ نہ کچھ راحت کی سانس لے سکے۔اگر یپی کچھ رہا تو ایسے میں جرائیم کے مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے۔