جموں وکشمیر بینک لگا تار ترقی کی راہ پر گامزن

0
0

بینکاری کے ہر شعبے میں جے کے بینک کی کارکردگی اطمینان بخش رہی ہے:ڈاکٹر ارن کمار مہتا
لازوال ڈیسک

جموں/؍؍حالیہ دنوں پیش آئے چند ایک واقعات کے باوجود جموں وکشمیر بینک مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ بینکاری کے ہر شعبے میں جے کے بینک کی کارکردگی اطمینان بخش رہی ہے اور جاری مالی سال کے پانچ ماہ کے دوران 900 کروڑ روپے اور 2030 کروڑ روپے کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ یہ اضافہ گزشتہ مالی برس کی اسی مدت کے مقابلے میں ہے۔اس بات کی جانکاری فائنانشل کمشنر فائنانس ڈاکٹر ارن کمار مہتا نے جموں وکشمیر بینک کے افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران دی ۔ میٹنگ کے چیئرمین آر کے چبر نے کہا کہ بینک کے قرضوں کی فراہمی اور کھاتوں میں ہر سال اضافہ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بینک نے سالانہ بنیادوں پر کریڈٹ میں 16فیصد کا اضافہ درج کیا ہے جو بینک کی ترقی کی ایک علامت ہے۔انہوں نے NPAs کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ریزرو بینک کے رہنما اصول اپنائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بینکنگ اندسٹری میں جموںوکشمیر بینک بہترین کارکردگی مطاہرہ کررہا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بینک نے مسلسل منافع درج کیا ہے او رگزشتہ مالی سال میں بینک نے 465 کروڑ کا منافع کمایا ہے۔بینک کی مزید ترقی کے لئے حکومت کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دِلاتے ہوئے اُنہوں نے صارف دوست ماحول کو مزید مستحکم کرنے اور صارفین کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے بینک کے بارے میں پھیلائی گئی غلط اطلاعات کو درست کرنے کے اقدامات کرنے پر زور دیا۔ڈاکٹر ارن کمار مہتا نے یقین دلایا کہ حکومت اور جموں کشمیر بینک کی انتظامیہ اس ادارے کے 12ملین کھاتہ داروں کی امید وں کو پورا کرنے کے لئے مل جل کر کام کریں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا