اپوزیشن لیڈروں کی 7 اگست کو جموں میں میٹنگ
یواین آئی
سری نگر جموں وکشمیر بزنس رولز 2019 کے ترمیم کے معاملے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے 7 اگست کو جموں میں اپوزیشن لیڈروں کی ایک میٹنگ منعقد ہونے والی ہے۔سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے اپنے ایک بیان میں کہا: ‘اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران 7 اگست 2014 کو صبح کے 10 بجے ریڈیسن ہوٹل نروال جموں میں ملاقات کرنے والے ہیں جس میں جموں و کشمیر رولز 2019 کے ترمیم کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا’۔انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو اس میٹنگ میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔بتادیں کہ مرکزی حکومت نے حال ہی میں جموں وکشمیر بزنس رولز میں ترمیم کی اور لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات میں مزید اضافہ کیا۔