جموں وکشمیر اپنی پارٹی کا سری نگر میں احتجاج

0
0

سری نگر،19 جون (یو این آئی) جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے پیر کے روز یہاں پارٹی دفتر پر جمع ہو کر احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں جن میں خواتین کی بھی اچھی تعداد موجود تھی، نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایک پارٹی کارکن نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں راشن میں کٹوتی کی گئی ہے اور بجلی میں کٹوتی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘پانی ہمارا ہے اس لئے بجلی بھی ہماری ہے،ہم کب تک مرکز کا قرضہ چکائیں گے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مسائل کو حل کرانے کے لئے احتجاج کے سوا کیا کرسکتے ہیں کیونکہ یہاں عوامی حکومت نہیں ہے۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ ہم نے آج یہاں احتجاج درج کیا تاکہ بات سرکار تک پہنچ سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج کے ذریعے ہی مسائل حل کروائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا