جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات: طویل عرصہ کی مشکلات کے بعد جموں وکشمیر کی عوام کیلئے راحت

0
0

خطہ پیر پنچال کی مزید ترقی ا ورخوشحالی کے لئے ایم ایل اے حویلی کو وزارت دی جائے:تنظیم المومنین منڈی

ریاض ملک

منڈی جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات عوام کیلئے ایک راحت کی کرن کی طرح ہیں۔حالیہ انتخابات میں عوام نے تمام تر اختلافات کو بالائے تاک رکھتے ہوئے جموں وکشمیر میں ایک تبدیلی کی صورت پیداکی ہے۔ دریںا ثناءپیر پنچال عوامی ترقیاتی فورم کے چیئرمین محمد فرید ملک نے حالیہ انتخابات میں جموں وکشمیر کی عوام کو اتفاق واتحاد کا ثبوت دینے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

https://jknc.co.in/

انہوں نے کہاکہ اس کامیابی کا سہرا عوام کے سر جاتا ہے کیوں کہ اس بار عوام نے فراخ دلی سے آزادانہ طور پر اپنے حق کا استعمال کیاہے۔اس سے لگتا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے تئیں بیدار ہوچکی ہے۔ ان کے علاوہ تنظیم المومنین منڈی ودیگر سماجی وسیاسی کارکنان نے عوام کا اپنے رائے دہی کے حق کا استعمال کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا۔وہیںتنظیم المومنین منڈی کے چیئرمین شمیم الحسن انصاری نے اپنے بیان میں کہاکہ جہاں جموں وکشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل ہونے جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ خطہ پیر پنجال اور بالخصوص پونچھ حویلی کے ساتھ انصاف کا معاملے کرتے ہوئے یہاں سے کامیان ہونے والے امیدوار اعجاز جان وزارت کا عہدہ دیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ اعجاز جان ایک بڑے مارجن سے جیت درج کر کے یہ ثابت کر چکے ہیں کہ نیشنل کانفرنس کے تئیں عوام میں اعتماد ہے اور نیشنل کانفرنس کی جانب سے اعجاز جان کو وزارت دی جانی چاہئے ۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا