جموں وکشمیرفیس فکسیشن کمیٹی والدین کو بے وقوف بنا رہی ہے: امیت کپور

0
0

لازوال ڈیسک
جموں عام آدمی پارٹی کے جموں پونچھ لوک سبھا حلقہ کے صدر امیت کپور نے کہا ہے کہ ریاستی انتظامیہ جموں و کشمیر میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور پرائیویٹ اسکولوں میں بدعنوانی کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے امیت کپور نے کہا کہ حال ہی میں جموں و کشمیر فیس فکسیشن کمیٹی کی طرف سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے پرائیویٹ سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کو لیٹ فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ حکم صرف والدین کو بیوقوف بنانے کے لیے لایا گیا ہے۔ کپور نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت کوئی بھی پرائیویٹ اسکول داخلہ فیس نہیں لے سکتا اور کرونا کے وقت سے ہی کیپٹیشن اور رجسٹریشن فیسوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے لیکن سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے کے بجائے اسکولوں نے نام لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے کے ایس ایف سی کو پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے سالانہ فیسوں کو روکنے کا حکم لینا چاہیے تھا لیکن انہوں نے والدین کو بے وقوف بنانے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا ہے۔ اب تک سپریم کورٹ کے حکم پر نجی اسکولوں نے فیس بھی والدین کو واپس نہیں کی۔ کپور نے کہا کہ آج بھی جموں و کشمیر میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کی حالت بہت خراب ہے۔ پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں اساتذہ نہیں ہیں، بچوں کے لیے بیت الخلاءنہیں ہیں اور کئی اسکول عمارتوں کے بغیر چل رہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بی جے پی کو دہلی کی کیجریوال حکومت سے سبق سیکھنا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا