جموں وکشمیرجوڈیشل اکیڈیمی مومن آباد سری نگر میں 40 گھنٹے کاثالثی تربیتی پروگرام اِختتام پذیر

0
0

لیگل کمیونٹی کے اندر تنازعات کے حل کے متبادل طریقوں کی مضبوط بنیاد کو فروغ دیاگیا
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍میڈیشن اینڈ کنسلیشن کمیٹی جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی طرف سے صوبہ کشمیر کے وکلأ کے لئے 40 گھنٹے کا لازمی ثالثی تربیتی پروگرام آج یہاں جموںوکشمیر جوڈیشل اکیڈیمی مومن آباد سری نگر میں کامیابی کے ساتھ اِختتام پذیر ہوا۔اس تربیت کا آغاز اس ماہ کی 19 تاریخ کو کیا گیا تھا جس کا مقصد لیگل کمیونٹی کے اندر تنازعات کے حل کے متبادل طریقوں کی مضبوط بنیاد کو فروغ دینا تھاجس سے تنازعات کو کارکردگی، ہمدردی اور اِنصاف کے ساتھ حل کرنے کی ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔پانچ دِنوں کے تربیتی پروگرام میں ثالثی کے مختلف پہلوئوں بشمول مواصلات کی مہارت ، فعال سننے ، غیر جانبداری اور اخلاقات پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکأ کے جوش و خروش اور فعال مصروفیت نے ثالثی کے طریقوں کے بارے میں ان کی سمجھ کو بہتر بنانے کے لئے ان کے عزم کو ظاہر کیا۔پروگرام میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ثالثی کی اہمیت عدالتوں پر بوجھ کو کم کرنے اور تنازعات کے حل کو تیز کرنے میں ہے۔اِس موضوع پر ممتاز ماہرین نے شرکأ کی رہنمائی میں اہم کردار اَدا کیا۔سینئر جج ٹرینر ڈاکٹر ادیتی چودھری نے اَفراد اور کمیونٹیوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے ثالثی کی بے پناہ صلاحیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ ثالثی فریقین کو اَپنے تنازعات کی ملکیت حاصل کرنے کا اِختیار دیتی ہے جو کمرہ عدالت سے باہر پائی جانے والی خوشگوار قراردادوں کو فروغ دیتی ہے۔شرکأکی جانب سے ظاہر کردہ عزم اِنصاف کے اَصولوں کو برقرار رکھنے کے لئے ان کی لگن کی عکاسی کرتا ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ ٹرینر اے جے جواد نے پانچ روزہ پروگرام کے دوران شرکأ کی لگن اور جذبے کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا ،’’ شرکأ کے بڑھوتری اور جوش و خروش کا مشاہدہ کرنا واقعی خوشی کی بات ہے کیوں کہ اُنہوں نے ثالثی کے جوہر کو اَپنایا ۔ مجھے یقین ہے کہ اِس تربیت کے دوران حاصل کی گئی مہارتیں قانونی پیشہ ور اَفراد کے طور پر ان کی تاثیر میں نمایاں کردار اَدا کریں گی۔‘‘کوآرڈی نیٹر میڈیشن اینڈ کنسلیشن کمیٹی جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ امیت گپتا نے میڈیا اَفراد سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جے اینڈ کے جوڈیشل اکیڈیمی ، تمام ٹرینروں اور شرکأ کا پروگرام کو کامیاب بنانے میں ان کی شرکت اور عزم کے لئے شکریہ اَد اکیا۔اُنہوں نے چیف جسٹس اور میڈیشن اینڈ کنسلیشن کمیٹی جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اورممبرسیکرٹری ایم سی پی سی کا بھی ان کی رہنمائی اور تعاون کے لئے شکریہ اَداکیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا