جموں وکشمیراکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز نے آئی آئی ٹی جموں میںلوک فیسٹیول پیش کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی جموںمیںجموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئجزکے زیر اہتمام ایک شاندار لوک فیسٹیول کا انعقاد کیا۔وہیں جموں خطے کی معدوم ہوتی مقامی ثقافت کو محفوظ رکھنے اور اس کی نمائش کے ارادے سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں طلباء اور عملے کے ارکان کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔تاہم اس شام کے معزز مہمان خصوصی پروفیسر اشوک سرکار سابق ڈائریکٹر ِؓٹس پیلانیتھے جنہوں نے اپنی موجودگی سے اس موقع کو خوب محظوظ کیا۔ ڈوہیںاکٹر شاہنواز، ایڈیٹر کم کلچرل آفیسر، نے ان ثقافتی اقدامات کے پیچھے نظر رکھنے والے جے کے اے اے سی ایل کے سکریٹریبھرت سنگھ، کی جانب سے طلباء اور عملے کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ڈاکٹر شاہنواز نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی تقریبات کا مقصد نوجوانوں کو جموں و کشمیر کے شاندار ثقافتی ورثے سے متعارف کرانا ہے۔وہیںلوک فیسٹیول میں گیترو، کارکان، اور ڈوگری لوک گیتوں سمیت مختلف لوک شکلوں کی نمائش کی گئی۔اس تقریب کا اختتام آئی آئی ٹی جموں کے کمیونیکیشن آفیسر دکش دیو کی طرف سے پیش کردہ دلی شکریہ کے ساتھ ہوا، ۔ انہوں نے جے کے اے اے سی ایل کے باصلاحیت فنکاروں، معاون عملے اور جے کے اے اے سی ایل کے سیکریٹری اور دیگرعہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا