جموں وکشمیراس وقت کٹھن دور سے گزر رہا ہے: محبوبہ مفتی

0
0

سری نگر،21 اگست(یو این آئی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی)صدر محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو گزشتہ پانچ سالوں کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہاکہ یہاں ڈر اور خوف کاماحول ہے اور کوئی اپنے جذبات و احساسات کا اظہار بھی کھل کر نہیں کرسکتا ان باتوں کا اظہار موصوفہ نے سری نگر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں پر گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کیا بیتی یہ سب کو عیاں ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا :’گزشتہ پانچ سال کے دوران یہاں کے لوگوں کو مصائب و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ‘

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت جموں وکشمیر کٹھن دور سے گزر رہا ہے ، حالات ایسے ہیں کہ کسی کو بات کرنے کی اجازت تک نہیں اور یہ کہ ڈر اور خوف کا ماحول قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مشکل حالات میں بھی جموں وکشمیر کے لوگ پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ قمر چودھری دوبارہ پی ڈی پی میں شامل ہوئے جوکہ خوش آئند بات ہے۔

بتادیں کہ سابق ممبر اسمبلی قمر چودھری نے بدھ کے روز محبوبہ مفتی کی موجودگی میں پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا