جموں میں 33کلو ہیروئن برآمد، اسمگلر گرفتار، مزید تحقیقات جاری :اے ڈی جی پی

0
0

کہاگرفتار شخص نے سرحدی علاقے سے منشیات کی کھیپ حاصل کی اور پھر وہ جموں آیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں جمعے کے روز پولیس نے منشیات کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرکے پنجاب سے تعلق رکھنے والے اسمگلر کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے 33کلوہیروئن برآمد کرکے ضبط کی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں آنند جین نے جمعے کے روز ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جموں پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے اسمگلر کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے 33کلو ہیروئن برآمد کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا ہے کہ ہیروئن کی مالیت 33کروڑ روپیہ ہے۔اے ڈی جی پی نے مزید بتایا کہ گرفتار شخص نے سرحدی علاقے سے منشیات کی کھیپ حاصل کی اور پھر وہ جموں آیا۔ان کے مطابق منشیات اسمگلر سے پوچھ تاچھ ہو رہی ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دی جا سکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اے ڈی جی پی نے کہاکہ ہم ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ ڈرون کے ذریعے بھارتی حدود میں گرائی گئی منشیات کی کھیپ ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں صوبے میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا گیا ہے اور ابھی تک 23منشیات فروشوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا