جموں میں 23 ویں سب جونیئر نیشنل ووشو چیمپئن شپ کا آغاز

0
0

سیکرٹری جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل نزہت گل نے کیاافتتاح
لازوال ڈیسک
جموں// لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے 23 ویں سب جونیئر نیشنل ووشو چیمپئن شپ کا جموں میں آغاز ہوا۔ جموں یونیورسٹی کے جمنازیم ہال میں ووشو ایسوسی ایشن آف جموں و کشمیر کی طرف سے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس پروگرام کا آج سیکرٹری جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل نزہت گل نے افتتاح کیا۔ایونٹ میں ملک کے مختلف حصوں سے 1500 سے زائد لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے رہے ہیں۔
اپنے خطاب میں، نزہت گل نے مہمان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شرکاء کو شاندار تقریب میں جگہ بنانے پر مبارکباد دی۔سیکرٹری سپورٹس کونسل نے اس ایونٹ کے انعقاد میں تعاون پر ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا۔ٹائمز ناؤ کے بیورو چیف پردیپ دتہ جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، نے بھی اس موقع پر موجود شرکاء اور مہمانوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔قبل ازیں جنرل سکریٹری ووشو ایسوسی ایشن آف انڈیا وجے صراف نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور تقریب کا مختصر خلاصہ پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا