جموں میں میلاد کمیٹی علمائے اہلسنت ضلع جموں و دعوت اسلامی کے اشتراک سے مرکزی جلوس برآمد

0
0

کثیر تعداد میں علمائے کرام و عوام کی شرکت ،کہا دنیا کا سب سے پرامن جلوس جلوس محمدی
نیوذ ڈیسک

جموں؍؍جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کا سب سے پر امن جلوس ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے نکلنے والا یہ جلوس پوری دنیا میں نکلتاہے ۔عالمی تحریک دعوت اسلامی علمائے اہلسنت وجماعت ضلع جموں و میلاد کمیٹی جموں کے اشتراک سے نکلنے والے مرکزی جلوس کی اختتامی تقریب جوکہ سنجواں فجووالی عیدگاہ میں منعقد ہوئی۔اس موقع پرعاشقانِ رسولؐ سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام خصوصاً مولانا سرفراز احمد قادری ،مولانا سید اعجازالحق بخاری ،مولانا ذاکر نقشبندی ،مولانا سید فرید شاہ مصباحی ،مولانا شوکت علی عطاری نے کہا کہ جس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت ہوئی۔ اس وقت جاہلانہ رسومات، خود ساختہ مذہبی وسماجی بندشیں اور تہذیبی واخلاقی تنزلی اپنے عروج پر تھی، ہر طرف فتنہ وفساد کا بازار گرم تھا، دنیا شرک و کفر کی تاریکیوں میں بھٹک رہی تھی، آبادی کے تناسب سے خدا وجود میں آرہے تھے، ہر قبیلہ اپنے ہاتھوں بنائے ہوئے خدا پر ناز کیا کرتا تھا، عوام اس قدر فکری اور اخلاقی تخریب کاری کا شکار تھے کہ ہر اس چیز کی پرستش کرتے تھے جس میں اپنے سے زیادہ طاقت محسوس کرتے تھے۔ علمائے کرام نے ککیا بعثتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قبل دنیا میں تصوراتِ تہذیب اور آدابِ معاشرت مکمل طور پر مسخ ہو چکے تھے۔ ہر طرف ظلم و ستم، جبر و تشدد اور وحشت و بربریت نے ڈیرے ڈال رکھے تھے۔ کفر و الحاد اور ظلم و جہالت کی تاریکی نے عالم انسانیت کو چاروں طرف سے گھیر رکھا تھا۔ عرب کی حالت دنیا کے دوسرے خطوں سے زیادہ دگرگوں تھی۔ جاہلیت اور نفس پرستی کی وجہ سے ان کی اخلاقی حالت نہایت ناگفتہ بہ تھی۔ شراب نوشی، عورتوں کا عریاں رقص، لڑکیوں کو زندہ دفن کر دینا، لاتعداد بیویاں رکھنا اور والد کے مرنے کے بعد دیگر چیزوں کی طرح اپنی ماؤں کو بھی آپس میں بانٹ لینا اور بیویاں بنا کر رکھنا یا فروخت کر دینا عام تھا۔ بعض قبیلوں کا پیشہ ہی چوری، لوٹ مار اور قتل و غارت گری تھا۔ جو عورت بیوہ ہو جاتی اسے ایک سال کی عدت گزارنا پڑتی اور اسے نہایت منحوس سمجھا جاتا ایک سال تک اسے غسل اور منہ ہاتھ دھونے کے لئے پانی تک نہیں دیا جاتا تھا حالات میں اللہ رب العزت نے انسانیت پر احسان فرمایا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام انسانوں کے لیے رحمت عالم بناکر مبعوث فرمایا آپ کے تشریف لاتے ہی ہر طرف سے ظلم کے بادل ختم ہونے لگے دنیا میں امن و سکون آنے لگا آقاء کی آمد نے بیٹیوں کو عزت بخشی۔ واضح رہے جلوس محمدی جوکہ گوجر کالونی سے نکل کر اپنے منتخب راستوں سے ہوتا ہوا فجو والی غوثیہ عیدگاہ سنجواں میں اِختتام پذیر ہوا جہاں وسیع پیمانے پر عوام کے میلاد کمیٹی کی جانب سے لنگر کا اہتمام کیا گیا یہاں دعا ہوء صدارتی خطبہ پیر سید اشتیاق شاہ گیلانی نے دیا جبکہ اس موقعہ پر کثیر تعداد میں علمائے کرام اپنے علاقوں سے جلوس لیکر کر حاضر ہوئے یہاں مولانا ذاکر نقشبندی مہتمم دار العلوم مجدد الف ثانی بٹھینڈی ،مولانا شوکت علی عطاری نے عوام اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جلوس کا اختتام دعا و صلوٰۃ سلام پر ہوا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا