لازوال ویب ڈیسک
جموں، // جموں وکشمیر پولیس نے جموں کے نروال علاقے میں ایک شراب فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے بھاری مقدار میں شراب بر آمد کی ہے۔
https://www.jkpolice.gov.in/
گرفتار شدہ کی شناخت شامی ساکن راجیو نگر کے طور پر کی گئی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ جموں پولیس نے نروال علاقے میں ایک شراب فروش کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 30 وہسکی کوارٹرز (180 ملی لیٹر)، 10 کوارٹرز (250 ملی لیٹر) اور 8 رائل سٹیگ کوارٹرز برآمد کئے گئے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن باہو فورٹ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔