جموں میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط و مستحکم کرنے کی ضرورت :کانگریس لیڈر رمن بھلہ

0
0

یو این آئی

جموں//کانگریس کے سینئر لیڈر رمن بھلہ نے پیر کے روز کہاکہ جموں وکشمیر انتظامیہ جموں صوبے میں حالات کو معمول پر لانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سنجواں میں حادثاتی طورپر فائرنگ کا واقع ہوا یا پھر ملی ٹینٹوں نے حملہ کیا اس کی انتظامیہ کو وضاحت کرنی چاہئے۔

https://twitter.com/INCJammuKashmir?ref_src=twsrc%5Egoogle%7Ctwcamp%5Eserp%7Ctwgr%5Eauthor
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ بھاجپا ایک طرف جموں وکشمیر میں حالات بہتر ہونے کے دعوئے کر رہی ہیں تو دوسری جانب آئے روز ملی ٹینٹ حملے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جموں میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط و مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
کانگریس لیڈر رمن بھلہ نے کہا :’سنجواں فوجی کیمپ کے نزدیک حادثاتی گولی چلی ہے یا پھر ملی ٹینٹوں نے حملہ کیا اس کی انتظامیہ کو وضاحت کرنی چاہئے کیونک لوگ تذبذب میں مبتلا ہے۔‘
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جموں میں چناوی مہم جاری ہے اور اس بیچ اس طرح کے واقعات رونما ہونا تشویشناک ہے۔

https://lazawal.com/?cat=3

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا